نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں پنچایت سطح پر پانی کے انتظام اور صفائی ستھرائی کے لیے پانچ سالہ منصوبہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گھر تک پانی فراہم کرنا ان کی حکومت کے ترقیاتی مقاصد میں سے ایک ہے۔ ویڈیو پیغام کے ذریعے پانی کے تحفظ کے موضوع پر ریاستی وزراء کی پہلی آل انڈیا سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے پانی کے تحفظ میں عوامی شراکت پر زور دیا اور کہا کہ "واٹر ویژن-2047 امرت کال کے اگلے 25 سالوں کا سفر ہے"۔ کی ایک اہم جہت ہے۔
وزیر اعظم نے پانی کے تمام مقامی ذرائع کے تحفظ پر بھی زور دیا اور کہاکہ"گرام پنچایتوں کو اگلے 5 سالوں کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنا چاہیے، جہاں پانی کی فراہمی سے لے کر صفائی اور کچرے کے انتظام تک ایک روڈ میپ پر غور کیا جانا چاہیے۔" انہوں نے ریاستوں سے یہ بھی کہا کہ وہ پنچایت سطح پر پانی کا بجٹ تیار کرنے کے طریقے اپنائیں اس بنیاد پر کہ کس گاؤں میں کتنے پانی کی ضرورت ہے اور اس کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔ پانی کے تحفظ کے لیے ریاست میں جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ماحولیات اور پانی کی وزارت سے مربوط کوششوں پر بھی زور دیا۔