اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Piyush Goyal: پیوش گوئل راجیہ سبھا ہاؤس لیڈر بنے - Thawar Chand Gehlot

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما پیوش گوئل کو راجیہ سبھا کا ہاؤس لیڈر بنایا گیا ہے۔

piyush goyal
piyush goyal

By

Published : Jul 14, 2021, 10:30 PM IST

پیوش گوئل کو سابق مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت کی جگہ ہاؤس لیڈر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ٹویٹ کر کے پیوش گوئل کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی۔

پرلہاد جوشی نے کہا کہ 'پیوش گوئل جی کو راجیہ سبھا میں ہاؤس لیڈر مقرر کیے جانے پر مبارکباد۔ وزیراعظم نریندر مودی جی نے پیوش گوئل کو اہم ذمہ داری دی ہے۔ ملک کی خدمت میں اسی جوش کے ساتھ کام کرنے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی نجکاری نہیں ہوگی: پیوش گوئل

قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات(سوشل جسٹس اینڈ ایمپاور) کے سابق وزیر تھاور چند گہلوت اس سے پہلے راجیہ سبھا میں ہاؤس لیڈر کی ذمہ دار سنبھال رہے تھے لیکن مودی کابینہ کی توسیع اور نو تشکیل سے پہلے انہیں کرناٹک کا گورنر مقرر کر دیا گیا تھا جس کے سبب انہیں وزارت مستعفیٰ ہونا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details