اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rohingya Refugees in Bengaluru: بنگلور میں مقیم روہنگیا پناہ گزیں بنیادی سہولیات سے محروم - روہنگیا مہاجرین بنگلادیشی غنڈوں سے پریشان

بنگلور میں مقیم روہنگیا پناہ گزین کو کسی طرح کی بنیادی سہولیات مہیا نہیں ہے، وہ پینے کے صاف پانی، بجلی، بیت الخلاء اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جس کے سبب ان کی صحت خراب رہتی ہے۔ Rohingya refugees in Bengaluru

بنگلور میں مقیم روہنگیا پناہ گزین بنیادی سہولیات سے محروم
بنگلور میں مقیم روہنگیا پناہ گزین بنیادی سہولیات سے محروم

By

Published : Jan 24, 2022, 2:00 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے آؤٹ اسکرٹز کے میستری پالیہ علاقے میں روہنگیا پناہ گزینوں کے تقریباً 60 خاندان گزشتہ چند برسوں سے آباد ہیں۔ یہ اپنے ملک میں ظلم و تشدد، سماجی و سیاسی عدم تحفظ اور نسل کشی کے خوف سے فرار شدہ غیر ملکی مہاجرین ہیں لیکن وہ بھارت میں غیر قانونی طریقے سے نہیں رہ رہے ہیں بلکہ ان کے پاس اقوام متحدہ کی جانب سے دیا ہوا ایک ریفیوجی شناختی کارڈ ہے۔ Rohingya refugees in Bengaluru

بنگلور میں مقیم روہنگیا پناہ گزین بنیادی سہولیات سے محروم

بنگلور میں مقیم روہنگیا پناہ گزین کو کسی طرح کی بنیادی سہولیات مہیا نہیں ہے، وہ پینے کے صاف پانی، بجلی، بیت الخلاء اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جس کے سبب ان کی صحت خراب رہتی ہے۔

آسرا ہیلپ لائن کی ذمہ دار ساجدہ بیگم اور سوراج انڈیا کے کلیم اللہ ان روہنگیا پناہ گزینوں کو ہر اعتبار سے امداد کرتے آرہے ہیں، ساجدہ بیگم ان پناہ گزینوں کی ہمیشہ امداد کرتی ہیں، خواہ ان کی روزمرہ کی ضروریات ہو یا علاج و معالجہ کا معاملہ، وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔

روہنگیا کے ان پناہ گزینوں کو قریبی علاقوں کے چند بنگلادیشی غنڈوں سے پریشانی لاحق ہوتی ہے، جیسے حال ہی میں ایک لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم مقامی پولیس کی فوری کارروائی سے یہ بدمعاش جیل بھیج دیئے گئے ہیں۔



آسرا ہیلپ لائن اور سوراج انڈیا کی جانب سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو بنیادی تعلیم، صحت و دیگر اہم سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔

پلاسٹک بوتلیں اور اسی طرح کی ریسائکل اشیاء کو فروخت کرکے وہ اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ کبھی ان کے ملک میں حالات سازگار ہوں گے تو وہ واپس لوٹ کر اپنے ملک جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details