کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں حلال سرمایہ کاری کے نام پر چلائے گئے کئی پونزی کمپنیوں میں لوگوں نے اپنی پوری زندگی کا سرمایہ لگایا کہ وہ اپنے اہل و عیال کو بہتر زندگی دے سکیں لیکن کچھ ہی عرصہ میں کمپنیوں ذمہ دار فرار ہونے کے بعد انہیں پتہ چلا کہ وہ مکمل طور پر لٹ چکے ہیں۔
پونزی اسکیموں سے متاثرین کو سرمایہ واپس دلانے کی غرض سے ہائی کورٹ میں 19 کمپنیوں کے خلاف دائر کی گئی پی آئی ایل پر سماعت کے بعد ان پونزی کیسز کی دیکھ ریکھ کر رہے "ناگرک شکتی" کے صدر نریندر کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے کورٹ سے پونزی کمپنیوں کی فارینسک جانچ اور "پونزی ڈویژن" کے قیام کے لئے زور دیا ہے۔