ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں مسلم اکثریتی علاقے ڈونگری کے رہنے والے امتیاز حسین نے ہندوؤں کے مقدس دیوتا گنیش کی اوصاف اردو میں بیان کئے۔ اردو خطاطی میں انہوں نے 'گنیش دیوتا' کی تصور بنائی ہے، جو اب ہر طرف موضوع بحث ہے۔ مسلم شیو سینک امتیاز حسین کے ذریعہ بنائی گئی یہ تصویر سوشل سائٹس پر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر پر چھوٹا سا کیپشن ہے۔ اس میں لیکھا ہے 'یہی سچا ہندتوا'۔ اس چھوٹے سے کیپشن میں بہت بڑی باتیں نمایاں ہیں۔ Hindu God Ganesh In Urdu Calligraphy
امتیاز حسین طویل عرصے سے شیوسینا پارٹی سے وابستہ ہیں۔ امتیاز نے ہندوؤں کے مقدس دیوتا شری گنیش کے 108 اوصاف میں سے 57 اوصاف اردو فن خطاطی میں بیان کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے اسے شیوسینا صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو تحفے میں بھی دیا ہے۔ امتیاز کہتے ہیں کہ سیاست اپنی جگہ ہے لیکن اس طرح کے فن سے اردو فن خطاطی کو ہم عروج پر پہنچا سکتے ہیں۔