سیکر:راجستھان کے ضلع سیکر کے کھنڈیلا میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو ہسپتال بھیج کر تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ضلع کے کھنڈیلا علاقے میں کھنڈیلا-پلسانہ روڈ پر ماجی صاحب کی ڈھانی کے قریب ایک پک اپ پہلے بائیک سے ٹکرائی اور اس کے بعد سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں اب تک تقریباً 8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ Fierce Road Accident in Khandela
Road Accident in Rajasthan راجستھان میں بھیانک سڑک حادثہ، آٹھ افراد ہلاک - راجستھان میں بھیانک سڑک حادثہ
ضلع سیکر میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں پک اپ پہلے بائیک اور پھر ٹرک سے ٹکرائی جس کے سبب 8 لوگوں کی موت ہوگئی۔ Pickup Collided with Truck in Khandela
کھنڈیلا تھانے کے ایس ایچ او سوہن لال نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے دو لاش کھنڈیلا ہسپتال کے مردہ خانہ میں بھیج دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی 6 لوگوں کی لاشوں کو پلسانہ ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے پلسانہ ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔
حادثے میں ہلاک افراد سامود علاقے کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پک اپ سوار کھنڈیلا میں مندر کے درشن کرنے کے لیے آئے تھے۔ پولیس مرنے والوں کی شناخت کے لیے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔