اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hijab Girl Fake Photo Goes Viral: حجاب گرل کے نام سے وائرل تصویر کانگریس رکن اسمبلی کی ہے

کرناٹک میں حجاب تنازع جاری ہے جبکہ اس سلسلہ میں حجاب گرل کے نام سے ایک تصویر کو مسکان ظاہر کرتے ہوئے وائرل کیا جارہا ہے جبکہ یہ تصویر کانگریس کی رکن اسمبلی امبا پرساد کی ہے۔ Photo of Congress MLA Amba Prasad goes viral

Photo of Congress MLA Amba Prasad in the name of Hijab Girl goes viral
حجاب گرل کے نام پر کانگریس ایم ایل اے امبا پرساد کی تصویر وائرل

By

Published : Feb 15, 2022, 12:37 PM IST

کرناٹک کے حجاب کیس میں ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں راہل گاندھی کے ساتھ ایک لڑکی ہے جسے مسکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ یہ لڑکی جھارکھنڈ کی بڑکاگاؤں حلقہ اسمبلی سے کانگریس کی رکن اسمبلی ہیں۔ امبا پرساد نے بتایا کہ یہ مسکان خان نہیں ہے بلکہ راہل گاندھی سے ملاقات کی یہ میری تصویر ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جھارکھنڈ کے تمام ایم پی، ایم ایل ایز اور کانگریس لیڈروں نے دہلی میں راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی اور وائرل ہونے والی تصویر اسی دن کی ہے۔ Students face off over hijab controversy in Karnataka

یہ بھی پڑھیں:

Public Opinion on Hijab Controversy: حجاب کا استعمال لڑکیوں کا حق، اعتراض کرنا غلط

کانگریس ایم ایل اے نے کرناٹک کی حجاب گرل مسکان کے نام سے تصویر وائرل کرنے پر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ ایم ایل اے امبا پرساد نے کہا کہ تصویر وائرل ہونے کے پیچھے سازش بی جے پی آئی ٹی سیل نے رچی ہے۔ میری تصویر کو وائرل کرکے اسے کرناٹک کی حجاب گرل کہہ کر بدگمانی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کانگریس پارٹی میں سب کا احترام اور حقوق ہیں، چاہے وہ زعفرانی لباس ہو یا حجاب۔ Hijab Girl Fake Photo Goes Viral

ABOUT THE AUTHOR

...view details