ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج 9 نومبر یعنی علامہ اقبال کے یوم پیدائش کو پرجوش طریقے سے منایا گیا- آج جہاں عالمی یوم اردو پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تو وہیں ریٹائرڈ ڈی جی ایم ڈبلیو انصاری نے ان مجاہدین آزادی کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا، جنھوں نے اردو زبان میں متعدد بہترین نعرے دیے۔
اس موقع پر ایم ڈبلو انصاری نے کہا ایک وقت تھا جب ریاست مدھیہ پردیش میں بڑی تعداد میں اردو اسکول ہوا کرتے تھے جو کہ دھیرے دھیرے کم ہوتے جا رہے ہیں۔ ریاستی دور میں بھوپال اور صوبے میں بڑے پیمانے پر اردو زبان کو فروغ حاصل تھا، پر اب یہ زبان زوال پذیر ہے-
آج کی نمائش میں تشریف لائے لوگوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج اردو زبان کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ساتھ ہی اردو زبان سے جڑے ان مجاہدین آزادی جنہوں نے آزادی کے لیے بہترین نعرے دیے انہیں منظر عام پر لا کر لوگوں کو بیدار کیا جا رہا ہے-