اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Pharmacy Students فارمیسی کے دو طلبا موٹر چوری کے الزام  میں گرفتار - Aurangabad Motorcycle Theft Case

اورنگ آباد کرائم برانچ نے فارمیسی کالج میں زیر تعلیم دو طلبہ کو موٹر سائیکل چوری کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ دونوں طالب علم تعلیمی و دیگر اخراجات پورے کرنے کے لیے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے۔ Pharmacy Students Arrested in Bike Theft Case

Pharmacy Students Turned Motorcycle Thieves
فارمیسی کے طلبہ بنے موٹر سائیکل چور

By

Published : Dec 27, 2022, 3:27 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کرائم برانچ نے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں اضافے کے سبب کارروئی کی جس میں فارمیسی کالج کے دو طلبہ کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ والدین کی جانب سے اخراجات پورے نہیں ہونے پر فارمیسی کے طلبہ نے موٹر سائیکل چوری کرنے کا کام شروع کیا لیکن اورنگ آباد کرائم برانچ نے ان کے اس کام پر روک لگاتے ہوئے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور ان کے پاس سے 22 لاکھ روپے کی مالیت کی 37 موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔

اورنگ آباد کرائم برانچ کے انسپکٹر اویناش اگھاؤ نے کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے اورنگ آباد شہر میں بائیک چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے وجہ سے پولیس کاروائی کرتے ہوئے فارمیسی کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے ایک نوجوان کے قبضے سے 14.95 لاکھ روپے کی 24 ٹو ہیلر گاڑیاں اور اس کے دوست سے پاس سے 7 لاکھ روپے کی 12 ٹو وہیلر ضبط کی ہیں۔ ٹو وہیلر چوروں کی شناخت سیلیش گورکھ کھیڈ کر اور وجے سوریہ کے طور پر کی گئی ہے جو فارمیسی کے طالب علم ہیں۔ کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کے سیلیش ایک بائیک چوری کر کے امبا کے کھیت میں لے جا رہا ہے، جس کے بعد کرائم برانچ نے چھاپہ مارا، پولیس کی آمد کا اشارہ ملتے ہی سیلیش بھاگنے لگا تاہم پولیس نے پیچھا کر کے اسے پکڑ لیا، پوچھ تاچھ کے دوران سیلیش نے شہر کے پروزون مال سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے کھیت میں چھپائی گئی 24 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی۔

موٹر سائیکل چور سیلیش نے بتایا کہ چوری کی کچھ بائیک اس نے اپنے گاؤں کے دوست وجے النگ کے پاس رکھی تہے جس کے بعد وجے النگ کے فارم پر چھاپہ مارکر 12 بائیک برآمد کی گئیں۔ دونوں ملزمان سے 21 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کی 36 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details