اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ - گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت

گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 25 روپے اضافے کے ساتھ دہلی میں بغیر سبسڈی والے 14.2 کلو کے سلینڈر کی قیمت 884.50 روپے ہوگئی ہے۔ 19 کلو کے کمرشل سلینڈر کی قیمت میں بھی 75 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو اب دہلی میں 1693 روپے کا ہوگیا ہے۔

petroleum companies increase the price of domestic lpg cylinders by rs 25
گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 25 روپئے کا اضافہ

By

Published : Sep 1, 2021, 1:30 PM IST

گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 25 روپے کے اضافے کے بعد دہلی میں بغیر سبسڈی کے 14.2 کلوگرام سلینڈر کی قیمت میں 884.50 روپے ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 18 اگست کو بھی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اس اضافے کے ساتھ اب دہلی میں 14.2 کلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت بڑھ کر 884.50 ہوگئی ہے اور 19 کلو کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 75 روپے کا اضافہ ہوا جس کی قیمت دہلی میں 1693 روپے ہوگئی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 25 روپے اضافے پر مرکزی حکومت کی تنقید کی۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ عوام کو بھوکے پیٹ سونے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ

راہل گاندھی نے لکھا کیا کہ عوام کو بھوکے پیٹ سونے پر مجبور کرنے والے خود دوستوں کے سائے میں آرام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ "ملک اس ناانصافی کے خلاف متحد ہو رہا ہے۔"

اس سے قبل 11 اگست کو پرینکا گاندھی واڈرا نے مہنگائی کے مسئلے پر مرکزی حکومت پر تنقید کی تھی اور مرکز سے کہا تھا کہ وہ اجولا ایل پی جی سلینڈر پر غریبوں کو سبسڈی دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details