مرکزی حکومت نے مہنگائی سے دوچار صارفین کو کچھ راحت دینے اور کسانوں کو سستا ایندھن فراہم کرنے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی تخفیف کرنے کا فیصلہ ہے۔ یہ تخفیف کل سے نافذ ہوگی۔
وزارت خزانہ نے آج رات جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس تخفیف کے مطابق ان دونوں ایندھن کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔ حکومت نے کہا کہ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی پٹرول کے مقابلے میں دو گنا کم کی گئی ہے تاکہ کسانوں کو ربیع کے موسم میں راحت مل سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اسی حساب سے گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔