عالمی بازار میں خام تیل کے بلند ترین سطح پر قائم رہنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پراتوار کو مسلسل پانچویں دن اضافہ جاری ہے۔سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کو مسلسل پانچویں دن ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا جس کے بعدقومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 109.34روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.07 روپیے فی لیٹر کے اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔رواں ماہ اب تک پٹرول 7.70 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 8.30 روپیے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔
اس اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 115.14 روپے اور ڈیزل 106.23 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سب سے مہنگا پٹرول 118.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 107.50روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 113.10 روپے اور ڈیزل بنگلورو میں 104.71 روپے فی لیٹر پٹرول 112.79روپے اور ڈیزل 113.15روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔
کولکاتا میں بھی پٹرول 109.79 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 101.19 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف سات ہے۔ پٹرول 103.53 روپے اور ڈیزل 103.46 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 106.46 روپے اور ڈیزل کی قیمت 98.73روپے فی لیٹر ہے۔