اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ - آئل مارکیٹنگ کمپنی

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کے روز ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس کی قیمتوں کو پورے ملک میں ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

By

Published : Jul 4, 2021, 9:58 AM IST

ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول آج 41 پیسے اور ڈیزل 24 پیسے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد یہ فی لٹر 99.51 روپے کی اونچی سطح پر پہنچ گیا۔ ڈیزل 18 پیسے اضافے سے 89.36 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ عمل 4 مئی سے شروع ہوا۔ مئی اور جون میں دہلی میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں پٹرول کی قیمت میں 70 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

ممبئی میں پٹرول 34 پیسے اور ڈیزل 19 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ایک لیٹر پٹرول آج 105.58 روپے اور ڈیزل 96.91 روپے میں فروخت ہوا۔

چنئی میں پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوگیا اور 100.44 روپے اور ڈیزل 19 پیسے اضافے سے ریکارڈ93.91 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکاتا میں پٹرول 41 پیسے مہنگا ہوگیا اور فی لیٹر 99.45 روپے تک پہنچ گیا۔ وہاں ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا اور اسے 92.27 روپے فی لیٹر فروخت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی تاریخ میں آج کا دن

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 99.51 —————— 89.36

ممبئی ۔————— 105.58 —————— 96.91

چنئی —————- 100.44 -—————- 93.91

کولکتہ ———— 99.45 —————— 92.27

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details