عالمی بازار میں خام تیلی میں استحکام رہنے کے درمیان جمعہ کو ڈیزل 30 پیسے اور پٹرول 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ کل دونوں کی قیمتوں میں اتنا ہی سے اضافہ کیا گیا تھا۔
دہلی میں آج پٹرول 101.89 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ پچھلے چار دنوں میں پٹرول 70 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈیزل بھی آٹھ دن میں 1.55 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔
یورپ میں توانائی کے بحران کی وجہ سے خام تیل میں مسلسل سات دنوں کی تیزی کے بعد پچھلے دو دنوں میں نرمی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ گذشتہ روز امریکی بازار میں کاروبار کے اختتام پر بریٹ کروڈ نرم پڑ کر 78.52 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 75.03 ڈالر فی بیرل رہا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.89 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں:خام تیل 80 ڈالرسے تجاز، ڈیزل اور پٹرول مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
شہر پٹرول ڈیزل
دہلی 101.89 90.17
ممبئی 107.95 97.84
چنئی 99- 99.58 94.74
کولکاتا 102.47 93.27
وہیں ایک بار پھر گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرولیم کمپنیوں نے اکتوبر کے پہلے دن کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 43:50 روپے کا اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے اشیاء خرد و نوش بھی مہنگا ہو سکتا ہے۔
انڈین آئل کے مطابق اب دارالحکومت دہلی میں 19 کلو کا کمرشل سلنڈر 1736.50 روپے کا ہو گیا ہے، پہلے یہ 1693 روپے تھا۔
تاہم گھریلو استعمال کے لیے 14.2 کلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کولکتہ میں 19 کلو کمرشل سلنڈر کی قیمت 1805.5 روپے ہو گئی ہے۔ پہلے یہ 1770.5 روپے تھا۔