اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول، ڈیزل مسلسل چوتھے دن مہنگا - Petrol price increased

کورونا وائرس کی ویکسین کی اچھی خبروں کے درمیان بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں پیر کو مسلسل چوتھے روز زبردست اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں پیر کو مسلسل چوتھے روز زبردست اضافہ ہوا ہے
بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں پیر کو مسلسل چوتھے روز زبردست اضافہ ہوا ہے

By

Published : Nov 23, 2020, 12:04 PM IST

برینٹ کروڑ 45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے، تاہم جمعہ کے روز دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 48 دن تک مستحکم رہنے کے بعد پہلی بار اضافہ ہوا تھا۔

عوامی شعبہ کی آئل مارکیٹنگ کی ایک معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمتوں میں 17 سے 19 پیسے اور پٹرول میں سات پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرول، ڈیزل مسلسل چوتھے دن مہنگا

دہلی میں ڈیزل 18 پیسے اور پٹرول 07 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے اور تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ایک معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.53 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 71.25 روپے فی لیٹر تھی۔

تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 88.23 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.73 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

کولکاتا میں پٹرول 83.10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 74.82 روپے فی لیٹر پر آگیا۔

بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں پیر کو مسلسل چوتھے روز زبردست اضافہ ہوا ہے

چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 76.72 روپے فی لیٹر تھی۔

آئی او سی ایل کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔ (قیمت میں فی لیٹر)

سٹی ڈیزل پٹرول

دہلی 71.25 81.53

ممبئی 77.73 88.23

کولکاتہ 74.82 83.10

چنئی 76.72 84.53

ABOUT THE AUTHOR

...view details