اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوا - پٹرول اور ڈیزل

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 102.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے بعد بھی دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 99.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.38 روپے فی لیٹر پر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل
پٹرول اور ڈیزل

By

Published : Oct 3, 2021, 11:39 AM IST

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے 80 ڈالر فی بیرل کے آس پاس برقرار رہنے کے دباؤ میں اتوار کو مسلسل چوتھے دن ڈیزل 30 پیسے اور پٹرول 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 102.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.77 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پٹرول گزشتہ چھ دنوں میں سے پانچ میں 1.20 پیسے مہنگا ہو ا ہے۔ ڈیزل کے دام بھی 10 میں سے آٹھ دنوں میں 2.15 روپے فی لیٹر بڑھ گئے۔ پچھلے ہفتے جس طرح پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، اس سے مہنگائی بڑھنے والی ہے۔

ہفتے کے آخر میں امریکی مارکیٹ میں کاروبار بند ہونے پر بریٹ کروڈ 80 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 102.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے بعد بھی دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 99.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.38 روپے فی لیٹر پر ہے۔

مزید پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام پٹرول ڈیزل

دہلی 102.39 90.77۔

ممبئی 108.43 98.48۔

چنئی 100- 100.01 95.31۔

کولکتہ 103.07 93.87۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details