اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - بین الاقوامی بازار

خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تیزی کے درمیان پیر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

Petrol and diesel prices stable
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

By

Published : Oct 25, 2021, 12:26 PM IST

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے درمیان گھریلو سطح پر پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پانچ دن کے بعد مستحکم رہیں۔

اتوار کو اس میں لگاتار پانچویں دن 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.59 روپے اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ممبئی میں پٹرول 113.46 روپے اور ڈیزل 104.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول سب سے مہنگا ہے 116.26 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.64 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ پٹنہ میں پٹرول 111.24 روپے اور ڈیزل 102.93 روپے فی لیٹر ، بنگلور میں پٹرول 111.34 روپے اور ڈیزل 102.23 روپے ہوچکا ہے۔

جھارکھنڈ کی دارالحکومت رانچی میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل نے بھی سنچری بنائی ہے۔

اب دونوں کی قیمتوں میں فرق صرف 26 پیسے کارہ گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 101.89 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.63 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 104.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.47 روپے فی لیٹر ہے۔

ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 25 میں سے 19 دنوں میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 5.95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6.55 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کو سنگاپور کے خام تیل میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ برینٹ کروڈ تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ برینٹ کروڈ 0.83 فیصد اضافے کے ساتھ 86.24 ڈالر فی بیرل اورامریکی خام تیل 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ اکتوبر 2014 کے بعد سات سال کی بلند ترین سطح یعنی 84.62 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان کے پانچ رہنماؤں کو اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کی ذمہ داری دی گئی ہے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔


شہر کا نام——پیٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 107.59 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 96.32
ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔113.46 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 104.38
چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 104.52 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 100.59
کولکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 108.11 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 99.43

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details