پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا, تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔Petrol and Diesel Prices in India
بیشتر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔
مزید پڑھیں:۔Petrol and Diesel Prices Stable: پٹرول اور ڈیزل کے دام 88ویں دن بھی مستحکم