مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کے بعد 4 نومبر 2021 کو ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ Petrol and Diesel Prices in India
سنگاپور میں آج صبح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 89.76 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 87.12 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔