اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Petrol and Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 117ویں دن بھی مستحکم - پٹرول ڈیزل کی قیمت

مرکزی حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرنے کے بعد زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) کم کردیا تھا جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔Petrol and Diesel prices in Metro Cities

پٹرول اور ڈیزل
پٹرول اور ڈیزل

By

Published : Mar 1, 2022, 2:00 PM IST

روس- یوکرین بحران کے درمیان بین الاقوامی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں کچھ نرمی کے بعد تیزی آئی ہے ۔ ملک میں گھریلو سطح پرمنگل کو مسلسل 117ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔Petrol and Diesel prices in Metro Cities
مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کم کرنے کے اعلان کے بعد گزشتہ سال چار نومبر کو ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی ۔ اس کے بعدریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی وی اے ٹی کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گزشتہ سال 2 دسمبر کو دارالحکومت میں پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہوا تھا ۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔


مرکزی حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرنے کے بعد زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) کم کردیا تھا جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی ۔


بین الاقوامی سطح پر نیویارک میں برینٹ کروڈ 99.97 ڈالر فی بیرل پر تھا ، جبکہ یو ایس کروڈ 1.77 فیصد اضافے کے ساتھ 97.41 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا تھا ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوجاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Petrol and Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار


آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :


شہر ...........پیٹرول............ڈیزل


دہلی .................95.41.......... 86.67


کولکتہ ……104.67…….89.79


ممبئی …………109.98………94.14


چنئی ............... 101.40 .......... 91.43


یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details