اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ - ممبئی میں پٹرول

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 19 پیسے مہنگا ہو کر 90.74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل منگل کو اس کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ڈیزل کی قیمت آج 21 پیسے بڑھی اور یہ 81.12 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

By

Published : May 5, 2021, 2:13 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کومسلسل دوسرے روز بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ دو ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد منگل کے روز ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 19 پیسے مہنگا ہو کر 90.74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل منگل کو اس کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ڈیزل کی قیمت آج 21 پیسے بڑھی اور یہ 81.12 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

گزشتہ روز اس کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ممبئی میں پٹرول 17 پیسے ، چنئی میں 15 پیسے اور کولکتہ میں 16 پیسے بڑھ کر بالترتیب 97.12 ، 92.70 اور 90.92 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

ڈیزل ممبئی میں 21 پیسے ، چنئی میں 19 پیسے اور کولکتہ میں 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی قیمت ممبئی میں 88.19 روپے ، چنئی میں 86.09 روپے اور چنئی میں 83.98 روپے فی لیٹر رہی ۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پرہردن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details