اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ - پٹرول اورڈیزل کی قیمت

اتوار کو فی لیٹر پٹرول پر 37پیسے اورڈیزل پر 38پیسے کا اضافہ کیاگیا ہے جس کے بعد حیدرآبادمیں فی لیٹر پٹرول کی قیمت110روپئے ہوگئی ہے۔اے پی کے ضلع گنٹور میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر112.38روپئے اور ڈیزل کی قیمت 104.83روپئے درج کی گئی ہے

پٹرول اورڈیزل
پٹرول اورڈیزل

By

Published : Oct 17, 2021, 1:16 PM IST

ملک میں ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔اتوار کو فی لیٹر پٹرول پر 37پیسے اورڈیزل پر 38پیسے کا اضافہ کیاگیا ہے جس کے بعد حیدرآبادمیں فی لیٹر پٹرول کی قیمت110روپئے ہوگئی ہے۔

اے پی کے ضلع گنٹور میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر112.38روپئے اور ڈیزل کی قیمت 104.83روپئے درج کی گئی ہے۔

اسی طرح وجئے واڑہ میں پٹرول کی قیمت 112.38روپئے اورڈیزل کی قیمت 104.83روپئے درج کی گئی۔

وشاکھاپٹنم میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 110.90روپئے اور ڈیزل کی قیمت 103.43روپئے درج کی گئی۔

ملک کے کئی مقامات پر ڈیزل کی قیمت بھی 100روپئے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی ہے۔ممبئی میں اتوار کو پٹرول کی قیمت فی لیٹر 111.77روپئے،دہلی میں 105.84روپئے درج کی گئی۔چینئی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 103.1روپئے اور ڈیزل کی قیمت 98.92روپئے فی لیٹردرج کی گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details