اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ - آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن

انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 15 پیسے مہنگا ہر کر 90.55 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ ڈیزل کی قیمت 18 پیسے بڑھی اور یہ 80.91 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

By

Published : May 4, 2021, 9:59 AM IST

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 15 پیسے مہنگا ہر کر 90.55 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ ڈیزل کی قیمت 18 پیسے بڑھی اور یہ 80.91 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

رواں برس 27 فروری کے بعد پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا 24 مارچ، 25 مارچ، 30 مارچ اور 15 اپریل کو ان کی قیمتوں میں کٹوتی کی گئی تھی جبکہ باقی دن قیمتیں مستحکم رہیں۔

ممبئی اور چنئی میں پٹرول 12-12 پیسے مہنگا ہو کر بالترتیب 96.95 اور 92.55 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 14 پیسے بڑھ کر 90.76 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل ممبئی میں 17 پیسے، چنئی میں 15 پیسے اور کولکتہ میں 17 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ممبئی میں اس کی قیمت 87.98 روپے، چنئی میں 85.90 روپے اور کولکتہ میں 83.78 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہے۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر —— ---------پیٹرول------------- ڈیزل

دہلی ————— 90.55 ------------80.91

ممبئی ———— 96.95 ————--- 87.98

چنئی ———— 92.55 ————-----85.90

کولکتہ ———— 90.76 ————— 83.78

ABOUT THE AUTHOR

...view details