ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول پیر کے روز 90.40 روپے اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ 15 اپریل کو ان میں کٹوتی کی تھی۔ اس کے بعد سے پھر دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ممبئی ، چنئی اور کولکتہ میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہردن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوتی ہیں۔
ملک کے چاربڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔