نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں (Fuel Price) میں مسلسل اضافہ کے درمیان آج 21ویں دن بھی گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل (Petrol Diesel) کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مستحکم رکھا۔
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار نہ بڑھانے کے بعد بھارت اور امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے خام تیل نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
Fuel Price: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے اضافے کے درمیان پٹرول ڈیزل (Petrol Diesel) کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں۔
چین، جاپان اور جنوبی کوریا پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ذخائر سے تیل چھوڑیں۔ بھارت 50 لاکھ بیرل تیل چھوڑے گا۔ بھارت کے تیل کے ذخائر 38 ملین بیرل ہے اور یہ ملک کے مشرقی اور جنوبی ساحل پر واقع ہیں۔ اس اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں پر کچھ دباؤ آیا ہے کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں ان کی قیمتیں تقریباً مستحکم ہیں۔
مزید پڑھیں:
مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں (Fuel Price) میں کمی آئی ہے۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں ایندھنوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔
یو این آئی۔