آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔
امریکہ میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور معیشت کی توقع کے مطابق ٹریک پر واپس نہ آنے کی وجہ سے جمعہ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی۔ ہفتے کے آخر میں بین الاقوامی مارکیٹ میں بریٹ کروڈ 0.40 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 73.61 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 0.70 ڈالر فی بیرل گر کر 69.29 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی - Petrol prices have been reduced
بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے پیش نظر اتوار کو تین دن کے بعد دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 15- 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ اس سے قبل بدھ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں سات دن کے بعد 15- 15 پیسے فی لیٹر کمی درج کی گئی تھی۔
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
شہر —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 101.34 ————— 88.77۔
ممبئی -107.26 ————— 96.19۔
چنئی 98.96 —————- 93.26۔
کولکتہ ———— 101.62 ——— 91.71۔
(یو این آئی)