بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑھتے رہنے کے باعث ہفتہ کو مسلسل چوتھے دن گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ہفتہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.97 روپے فی لیٹر کی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
بدھ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔
آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 113.12 روپے اور ڈیزل 104 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 115.90 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.27 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 110.84 روپے اور ڈیزل 102.57 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 110.98 روپے اور ڈیزل 110.98 روپے فی لیٹر ہے۔
رانچی میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل نے بھی سنچری بنائی ہے۔ پٹرول 101.56 روپے اور ڈیزل 101.27 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 104.42 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.62 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور دیگر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔
اس مہینے میں اب تک 23 دنوں میں سے میں 18 دن اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ پٹرول 5.60 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6.20 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اب بھی بلند سطح پر برقرار ہے۔ ہفتے کے آخر میں گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ برینٹ کروڈ 0.92 ڈالر سے بڑھ کر 85.53 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.09 ڈالر بڑھ کر 82.50 ڈالر فی بیرل رہا۔ پچھلے ہفتے بھی ان دونوں ایندھنوں میں تقریبا تین فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔