اتوار کے روز مسلسل چھٹے دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ تاریخی لحاظ سے اعلی سطح پر ہیں۔
گھریلو بازار کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول 29 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 88.73 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں پیٹرول 28 پیسے اضافے سے 95.21 روپے جبکہ کولکاتہ میں یہ 28 پیسے اضافے سے 90.01 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 32 پیسے اضافے کے ساتھ 79.06 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح پر ہے۔
oil prices
چنئی میں اس کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک لیٹر پیٹرول 90.96 روپے میں فروخت ہوا۔ ممبئی میں پہلی بار پیٹرول 95 روپے اور کولکاتہ میں پہلی بار 90 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 32 پیسے اضافے کے ساتھ 79.06 روپے فی لیٹر ہوگئی ، جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔
اس کی قیمت ممبئی میں 34 پیسے اضافے سے 86.04 روپے ، چنئی میں 30 پیسےاضافے سے 84.16 روپے اور کولکاتہ میں 32 پیسےکے اضافے سے 82.65 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
- شہر پیٹرول ڈیزل
دہلی ------ 88.73 ------ 79.06
ممبئی ------- 95.21 ------ 86.04
چنئی ------ 90.96 ------ 84.16
کولکتہ --- 90.01 ------ 82.65