اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مقررہ کووڈ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور ساتھ ہی عوامی اجتماع میں مکمل ویکسینینش کے ساتھ صرف 25 افراد کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ بات ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشول گرگ نے ایس ایس پی چندن کوہلی اور اے ڈی سی ستیش شرما کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ جون 2021 سے لے کر آج تک 5 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی 7.75 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے، جو ضلع کی آبادی کا کل 67 فیصد ہے۔ اب ضلع میں مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد سے کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری خوراک کے لیے کافی ذخیرہ موجود ہے اور لوگوں سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہلک وبا کو ہلکے میں نہ لیں۔ انہوں نے تلقین کی کہ ماسک ضرور پہنے اور ہجوم والے علاقوں میں جاتے ہو ئے سماجی دوری برقرار رکھیں۔ ویکسینیشن کے بعد سی اے بی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھانا آپ کی ذمہ داری ہے۔