اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Jama Masjid Mumbai جامع مسجد میں خواتین کے لیے نماز و تراویح کا اہتمام - Permission for women to recite Namaz

ممبئی کی جامع مسجد کے صدر شعیب خطیب نے کہا کہ مسجد میں رمضان کے دوران خواتین کے لیے نماز و تراویح کا اہتمام کیا جائے گا۔ ہم مسجد میں خواتین کو نماز و تراویح ادا کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

جامع مسجد میں خواتین کے لئے نماز و تراویح کا اہتمام
جامع مسجد میں خواتین کے لئے نماز و تراویح کا اہتمام

By

Published : Mar 24, 2023, 8:59 AM IST

جامع مسجد میں خواتین کے لئے نماز و تراویح کا اہتمام

ممبئی: ریاست مہاراسٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع جامع مسجد میں خواتین کے لئے بھی نماز و تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جامع مسجد کے صدر شعیب خطیب نے اعلان کیا ہے کہ ہم رمضان کے مہینے میں خواتین کو یہاں کی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ اسلام کی نظر میں اسے ایک ترقی پسند تبدیلی سمجھا جاتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ خواتین یہاں باقاعدگی سے نماز ادا کریں اور ان کے لیے تراویح کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ہم کافی دیر سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔ شعیب خطیب کا کہنا ہے کہ پانچ وقت کی نماز کے ساتھ ساتھ تراویح بھی مسجد میں ادا کرنی چاہیے۔ جامع مسجد کے صدر شعیب خطیب کا کہنا ہے کہ امام صاحب کی آواز مختص کمرے تک باسانی پہنچ رہی ہے۔

اس اعلان کے بعد مسجد کے اطراف کی خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے جامع مسجد کے صدر شعیب خطیب کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ہم بھی جامع مسجد میں نماز اور تراویح پڑھ سکتے ہیں۔ اس اعلان کے بعد قریبی دفتر میں کام کرنے والی ایک خاتون ظہر اور عصر کی نماز مسجد میں ادا کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں مسجد انتظامیہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے خواتین کے لئے مسجد میں نماز اور تراویح کا اہتمام کیا۔ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ نماز تراویح کا یہ تحفہ روزے اور عبادت کے دوران کام پر جانے والی خواتین کے لیے راحت کا باعث ہے۔ رمضان کے موقع پر بھنڈی بازار میں کپڑے کی چھوٹی دکان چلانے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ وہ مسجد میں تراویح کی نماز پڑھنے کے لیے کچھ وقت نکالنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تراویح پڑھنے کے لئے مسجد ضرور جاؤں گی۔

مزید پڑھیں:'مسجد میں خواتین کے داخلہ پر کوئی پابندی نہیں ہے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details