اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارہ کے 10 ہزار افراد کو ہی مسجد اقصیٰ میں داخلہ کی اجازت دی گئی ہے جنہیں کورونا وائرس کا ٹیکہ دیا جاچکا ہے۔
بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کو اس وقت نمازوں کے لیے کھلا رکھا گیا ہے اور یہاں پر اسرائیل کی جانب سے تیزی سے کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری بھی جاری ہے۔
مسجد اقصی میں ماہ رمضان کی پہلی نماز جمعہ کی ادائیگی ماہ رمضان کے پہلی نماز جمعہ کے موقع پر ہزاروں مصلیان نے مقدس مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ یہ شہر مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے انتہائی مقدس اور اہمیت کا حامل ہے۔
رمضان مسلمانوں کا ایک مقدس مہینہ ہے جس میں سارا دن عبادت میں روزہ رکھ کر اور نمازیں پڑھ کر گذارا جاتا ہے۔ اس کے بعد اپنے دوستوں، افراد خاندان اور رشتہ داوں کے ساتھ افطار کیا جاتا ہے اور رات میں تراویح کی نماز ادا کی جاتی ہے۔ اس وقت مسجد اقصیٰ میں کورونا وائرس کے پیش نظر بڑی تعداد میں اجتماع، ساتھ کھانا وغیرہ اور دیگر پابندیاں عائد ہیں۔
رمضان میں مسلمان سارا دن روزہ رکھتے ہیں اور دن تمام کھانے اور پانی سے احتیاط کرتے ہیں۔ یہ مہینہ اللہ تعالی کو یاد کرنے اور بری عادتوں کو چھوڑنے کا مہینہ ہے۔