اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Kashmiri Youth In RCB Trials آر سی بی کے ٹرائیلز میں کشمیر نوجوان کی نمایاں کارکردگی - شاہد احمد میر کی آر سی بی کے ٹرائیلز میں شرکت

شاہد کو بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا کافی شوق تھا۔ شاہد کے والد کا کہنا ہے کہ شاہد پڑھائی میں بھی کافی ہونہار ہے لیکن کرکٹ میں ان کی دلچسپی کو دیکھ کر ہم انہیں نہیں روکتے اور انکا جنون دیکھ کر ہم نے انکو کھلی چھوٹ دی ہے۔  Kashmiri Youth In RCB Trials

آر سی بی کے ٹرائیلز میں کشمیر نوجوان کی نمایاں کارکردگی
آر سی بی کے ٹرائیلز میں کشمیر نوجوان کی نمایاں کارکردگی

By

Published : Nov 10, 2022, 8:30 PM IST

جموں کشمیر میں ہنر کی کمی نہیں ہے یہاں کے نوجوانوں میں وہ تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں، جن سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوسکتا ہے، بشرطیکہ انہیں مواقع فراہم کیے جائیں، دیگر شعبوں کی طرح یہاں کے نوجوانوں نے کھیلوں میں قومی بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا لوہا منوایا ہے، جن میں حال ہی میں انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے عمران ملک سر فہرست ہیں۔ انہی باصلاحیت نوجوانوں کے طرز عمل پر ونگام شانگس سے تعلق رکھنے والے شاہد احمد میر نے بھی کرکٹ کو اپنا جنون بنا لیا ہے اور اب وہ انڈین ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ Performance of Kashmiri youth in RCB trials

آر سی بی کے ٹرائیلز میں کشمیر نوجوان کی نمایاں کارکردگی

شاہد کو بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا کافی شوق تھا۔ شاہد کے والد کا کہنا ہے کہ شاہد پڑھائی میں بھی کافی ہونہار ہے لیکن کرکٹ میں ان کی دلچسپی کو دیکھ کر وہ انہیں نہیں روکتے۔ ہمیشہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے فون کالز کے ذریعے کرکٹ میچوں میں شرکت کے لیے بلایا جاتا تھا۔ کرکٹ میں انکی دلچسپی کو دیکھ کر ہم بھی انہیں جانے سے روکتے نہیں تھے اور انکا جنون دیکھ کر ہم نے انکو کھلی چھوٹ دی ہے۔ شاہد کے بھائی محمد رضوان کا کہنا ہے کہ شاہد کی کرکٹ میں دلچسپی کو دیکھ کر انہوں نے بھی یہی مناسب سمجھا کہ شاہد کے خواب کو پورا کرنے کے لیے انہیں اپنے چھوٹے بھائی کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے شاہد کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ان کا داخلہ اچھی کرکٹ اکیڈمی میں کرنے کا فیصلہ کیا اور بلا آخر بنگلور کی ایک کرناٹکا انسٹیچوٹ آف کرکٹ کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ کر وایا۔ وہ گذشتہ دو برسوں سے اسی کرکٹ اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔کشمیر: معذور کرکٹر کا بین الاقوامی لیگ میں انتخاب

بتادیں کہ چند ہفتے قبل رائل چیلنجرز بنگلور نے بہت مختلف مقامات سے کچھ کھلاڑیوں کو ٹرائلز کیلیے بلایا تھا، ان ٹرائلز میں اے بی ڈویلیئرز اور عمران ملک بھی موجود تھے۔ ٹرائلز میں شاہد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب فائنل سلیکشن کا انتظار کر رہیں ہیں۔ شاہد کا کہنا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ ان کا سلیکشن ضرور ہو گا، کیونکہ انہوں نے ٹرائلز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ کہتے ہیں کرکٹ ان کا جنون ہے اور وہ اپنے کھیل میں نکھارنے لانے کے لیے کافی محنت کرتا ہے۔ کیونکہ یہ ان کا خواب بھی ہے کہ وہ ایک دن انڈین ٹیم کی نمائندگی کریں۔ واضح رہے کہ جیسے ہی شانگس علاقے میں شاہد کی ٹرائلز میں اچھی کارکردگی کی خبر پھیلی تو پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شاہد کے گھر والوں کو ہر طرف سے مبارکبادیوں کے پیغام موصول ہونے لگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details