اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

زبانوں کے تحفظ کے لیے عوامی تحریک کی ضرورت: وینکیا نائیڈو - وینکیا نائیڈو

اپنی زبان کی روایات کے ثمرات آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لئے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج حکومت کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے زبان کی حفاظت کے لئے عوامی تحریک کی ضرورت پر زور دیا۔

زبانوں کے تحفظ کے لیے عوامی تحریک کی ضرورت: وینکیا نائیڈو
زبانوں کے تحفظ کے لیے عوامی تحریک کی ضرورت: وینکیا نائیڈو

By

Published : Jun 27, 2021, 10:52 PM IST

ایک سے زیادہ نسلوں اور جغرافیائی خطوں کے لوگوں کو متحد کرنے میں زبان کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے مطالبہ کیا کہ اپنی زبانوں، ثقافتوں اور روایات کو محفوظ رکھنے، افزودہ کرنے اور عام کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں کی جائیں۔ چھٹی سالانہ ‘راشٹریتھرا تلگو سمکھیا’ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے تجویز پیش کی کہ تیلگو لوگوں کو تیلگو زبان اور اپنی مقامی روایات کے احیاء کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے۔

یہ کہتے ہوئے کہ کسی زبان کو نظرانداز کرنا اس کے زوال کا باعث بنے گا نائب صدر نے مشورہ دیا کہ ہر کسی کا فرض ہے کہ وہ دوسری زبانوں اور ثقافتوں کو پامال کئے بغیر مادری زبان کو محفوظ بنائے اور اسے فروغ دے۔

یہ بھی پڑھیں: 'جموں ایئرپورٹ پر دھماکہ کو ہمیں پلوامہ حملہ کی طرح دیکھنا چاہیے'

وینکیا نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 میں تصور پیش کیا گیا ہے مادری زبان میں بنیادی تعلیم دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک کے اعلی ترین آئینی عہدوں پر فائز لوگوں نے جن میں صدر و نائب صدر، وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف انڈیا سبھی شامل ہیں، اپنی مادری زبان میں بنیادی تعلیم حاصل کی ہے۔ لوگوں پر یہ غلط تاثر نہیں ہونا چاہئے کہ جو لوگ اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرتے ہیں تو وہ زندگی میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے اور ترقی نہیں کرسکتے۔ ہمارے پاس اس تاثر کو مسترد کرنے کے لئے بہت ساری ماضی اور حال کی مثالیں ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details