پٹنہ: شمالی بہار میں گزشتہ دو دنوں سے سردی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، یخ بستہ ہوائیں لوگوں پر قہر برپا کررہی ہیں، سخت سردی نے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے پر مجبور کر دیا ہے، بڑھتی سردی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے بھی تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو آئندہ حکم جاری ہونے تک مکمل بند کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس درمیان کوئی بھی اسکول کھلا پایا گیا تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ سرد ہوا کے سبب عام دنوں کے مقابلے سڑکیں سنسان ہو گئی ہیں۔ تاہم ابھی سردی سے نجات ملنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ بتادیں کہ ریاست میں گزشتہ دو دنوں سے آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں، جس سے سردی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ صبح دس بجے تک گہرے کہرے کے سبب ملازمت کرنے والوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔People worried about severe cold and icy winds in spring
Bihar Weather Update بہار میں شدید سردی سے اسکولز بند کرنے کی ہدایت - بہار میں موسم سرما
ریاست بہار میں موسم سرما کے دوران لوگوں کو سخت سردی اور گہرے دھند کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے متعدد اضلاع میں سرکاری و نجی اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔Bihar Weather Update
مزید پڑھیں:۔Cold Wave in Gaya: گیا میں مسلسل ہوا چلنے کی وجہ سے سردی میں زبردست اضافہ
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو دن تک ریاست میں گھنا کہرا رہے گا۔ دوپہر کو دھوپ نکلے گی لیکن صبح و شام سردی ہوگی۔ آنے والے 24 گھنٹوں میں شمال مغرب سے برفیلی ہواؤں کا دباؤ رہے گا جس سے سردی میں زبردست اضافہ ہوگا، حالانکہ کہرے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے دو روز قبل ہی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سردی سے بچنے کے لئے لوگ کام سے فارغ ہو کر تفریح کے بجائے اپنے گھروں کے اندر داخل ہو جائیں اور آگ جلا کر سامنے بیٹھیں۔ شمالی بہار میں پٹنہ کے علاوہ گیا، سہسرام، کیمور، نالندہ، بھاگلپور، دربھنگہ، مظفرپور، سمستی پور و دیگر اضلاع میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ رہا جبکہ پورنیہ اور بھاگلپور میں بھی درجہ حرارت معمول سے کم رہا اور کولڈ ڈے جیسی صورتحال رہی۔ پٹنہ کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12 ڈگری ریکا رڈ کیا گیا۔ آج سہ پہر میں شدید سردی کا احساس اس وقت ہوا جب 6 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوا چلنے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سنیچر اور اتوار کو بھی ریاست کے بیشتر علاقوں میں کہرا چھایا رہے گا۔ دن میں دھوپ ہوگی مگر اس سے کچھ راحت نہیں ملے گی، ابھی سردی کا زور نہیں ٹوٹے گا اور کم از کم ابھی ایک ہفتے تک اسی طرح سردی رہے گی۔