معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر 'وکلانگ سیوا سمیتی' Viklang Seva Samiti on World Disability Day کے ارکان نے میرٹھ کے ضلع کلکٹریٹ آفس پر پہنچ کر روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ تنظیم کے ارکان نے عالمی یومِ معذور کے موقع پر حکومت کی جانب سے ملنے والے محض پانچ سو روپے کی امداد کو واپس کر دیا۔ ان کا مطالبہ ہے حکومت ان کے لیے کچھ روزگار کے مواقع فراہم کرائے تاکہ وہ بھی اپنے اہلہ خانہ کا گزر بسر کر سکیں۔
محض پانچ سو روپے کی رقم کو ناکافی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح مہنگائی بڑھ رہی ہے، ان کو آج بھی پانچ سو روپے کی امداد ہی دی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر حکومت ان کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا کر دے تو وہ بھی بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔