اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Garbage in Jasola Janta Flat: جسولہ کے جنتا فلیٹ میں گندگی کا انبار، راہگیر پریشان

کمل جیت نامی مقامی باشندہ نے کہا کہ یہاں پانی کی سپلائی کی حالت بہت خراب ہے۔ گندہ پانی سپلائی ہوتا ہے جو پینے کے لائق نہیں ہوتا ہے، مجبورا خرید کر پانی پینا پڑتا ہے۔ People React on Garbage in Jasola

جسولہ کے جنتا فلیٹ میں گندگی کا انبار، راہگیر پریشان
جسولہ کے جنتا فلیٹ میں گندگی کا انبار، راہگیر پریشان

By

Published : Feb 11, 2022, 12:15 PM IST

Updated : Feb 11, 2022, 1:02 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ اور اوکھلا وہار کے درمیان واقع ہندو مسلم آبادی والے جسولہ کا جنتا فلیٹ پاکٹ گیارہ میں ان دنوں گندگی کا انبار ہے۔ رکن اسمبلی اور وارڈ کونسلر کی عدم توجہی کی وجہ سے یہاں کے گیٹ نمبر8 پر سب سے زیادہ گندگی ہے۔ یہاں کے باشندوں کے ساتھ ساتھ آمد و رفت کرنے والے لوگوں کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا ہے۔ ان فلیٹوں کے درمیان سے شاہین باغ اور اوکھلا وہار کے لوگ زیادہ تر آمد ورفت کرتے ہیں، گندگی کی وجہ سے برقع پوش مسلم خواتین برقع اٹھاکر گزرنے پر مجبور ہیں۔Garbage in Jasola Janta Flat

جنتا فلیٹ پاکٹ گیارہ کے باشندے نور احمد نے کہا کہ یہاں گندگی کا انبار ہے۔ عوامی نمائندے کے ساتھ ساتھ یہاں کے آر ڈبلیو اے اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں اور کوئی نہ کوئی بہانا بناکر پلڑا جھاڑ لیتے ہیں جبکہ یہاں چوری اور نشہ خوری عام بات ہے۔ شام ہوتے ہی یہاں کے پارکوں میں نشہ خور جمع ہوجاتے ہیں، اس وجہ سے یہاں کی خواتین باہر نہیں نکل پاتی ہیں۔

کمل جیت نامی مقامی باشندہ نے کہا کہ یہاں پانی کی سپلائی کی حالت بہت خراب ہے۔ گندہ پانی سپلائی ہوتا ہے جو پینے کے لائق نہیں ہوتا ہے، مجبورا خرید کر پانی پینا پڑتا ہے۔

جسولہ کے جنتا فلیٹ میں گندگی کا انبار، راہگیر پریشان

مقامی باشندہ سونیا رائے نے کہا کہ بلڈنگ کی حالت انتہائی خستہ حال ہے، کبھی بھی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔

پروین نامی خاتون نے کہا کہ یہاں کے پارکوں میں نشہ خوری اور شراب پی جاتی ہے یہاں باہر سے آکر لوگ گندی حرکتیں کرتے ہیں لیکن یہاں کے آر ڈبلیو اے سمیت عوامی نمائندہ کوئی اقدام نہیں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Zaidpur Without Cleaning: ملسم اکثریتی علاقہ 'زید پور' میں گندگی کا انبار

محسن سیفی نے کہا کہ جنتا فلیٹ کے لوگ اتنا زیادہ پریشان ہیں کہ ان کی پریشانی کو کوئی سننے والے نہیں ہیں۔

مقامی باشندہ محمد معین الدین صدیقی نے کہا کہ یہاں صفائی روزانہ نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی ایم سی ڈی کے کارکنان یہاں صفائی کرنے کے لیے آتے ہیں، کبھی کبھی ایم سی ڈی کے کارکنان نظر آتے ہیں۔

جسولہ کے جنتا فلیٹ میں گندگی کا انبار، راہگیر پریشان

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جسولہ جنتا فلیٹ پاکٹ 11 کے آر ڈبلیو اے صدر محمد یامین سیفی نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے یہاں گندگی رہتی ہے، سیور کا پانی گھروں میں سپلائی ہورہا ہے جو پانی پینے کے لیے آتا ہے۔ وہ پانی اتنا گندہ ہوتا ہے کہ اس سے صحیح سے منھ تک نہیں دھول سکتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر علاقے کے کونسلر منیش چودھری اور رکن اسمبلی امانت اللہ خاں سے متعدد مرتبہ درخواست کرچکے ہیں۔ یہاں تک کہ جل بورڈ اور ڈی ڈی اے تک سے شکایت کرچکے ہیں لیکن اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے فلیٹ کی حالت بھی خستہ حال ہے اور ڈی ڈی اے کی جانب سے کوئی مرمتی کام نہیں کرایا گیا، یہاں کوئی بھی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

آل انڈیا کرائم مکت بھارت کے قومی صدر ایوب خان نے کہا کہ کوڑے دان اور صفائی و پانی کی سپلائی کے معاملے میں اتنی زیادہ پریشانی ہے کہ یہاں کے لوگ ہم سے شکایت کرتے ہیں لیکن یہاں کے نمائندے کی عدم توجہی کی وجہ سے انہیں یہاں کے لوگوں کی زبان درازی سننی پڑتی ہے۔ انہوں نے جسولہ پاکیٹ گیارہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یہاں کی صفائی ستھرائی کے لیے خود بھی بیدار رہیں صرف عوامی نمائندوں پر منحصر نہ رہیں۔

Last Updated : Feb 11, 2022, 1:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details