ہریانہ کےمیوات آر ٹی آئی منچ کے زیر اہتمام میگا ایکسپریس وے پر مروڈا کٹ(راستہ) بنانے کےلیے تیسری بار دھرنا منظم کیا گیا۔اس بار یہ دھرنا اس لئے خاص ہے کہ 22 نومبر کو ہریانہ کے نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ بڑکلی چوک پر آ رہے ہیں۔
اس ضمن میں احتجاجیوں نےانتباہ دیا کہ اگر میگا ایکسپریس وے پر مروڈا کٹ بنانے کا اعلان نہیں کیا گیا تو عوام ریلی میں شدید مخالفت پر اتر سکتی ہے۔نیتی آیوگ نے ضلع نوح کو تین برس قبل ملک کا سب سے پسماندہ ضلع بتایا تھا لیکن زمینی سطح پر ابھی بھی حالات جوں کے توں ہیں۔
ہریانہ: ایکسپریس وے سے آبادی میں راستہ کرنے کا مطالبہ تیز انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ فرضی رپورٹوں سے ضلع کی پسماندگی کے داغ کو صاف کرنے کی کوشش کی گئی۔ جب کہ حکومت کی طرف سے میوات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
میوات آر ٹی آئی منچ کے سرپرست راج الدین جنگ نے بتایا کہ دہلی ممبئی ایکسپریس وے پسماندہ علاقوں سے گزارنے اور ترقی کا مقصد بتایا گیا تھا۔لیکن جب میوات کے بیچوں بیچ کٹ (راستہ) دینے کی بات ہے تو اسے تو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے؟۔
یہ بھی پڑھیں:'گپکار گینگ دفعہ 370 کی بحالی کے لیے عوام کو گمراہ کررہی ہے'