نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں آج مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے اور وہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران جہاں بھی لوگوں سے مل رہے ہیں، لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور اس پر بات کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی عوام کی اس تکلیف کو سمجھتے ہیں، لیکن وہ جان بوجھ کر عوام کے درد کوکم کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ بھارت جوڑو یاترا اس سمت میں سنگ میل ثابت ہوگی اور وہ عوام کے ہر دکھ کو آواز بنائیں گے۔
راہل نے ٹویٹ کیا، 'مہنگائی! بھارت جوڑو یاترا کے دوران میں جہاں بھی جا رہا ہوں، لوگ اس مدے سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ وزیراعظم جان بوجھ کر عوام کی حالت زار کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ بھارت کی ہردکھ بھری آواز کو ہنکار بنائیں گے، بھارت جوڑتے جائیں گے۔
واضھ رہے کہ کیرالہ میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا تیسرا دن منگل کو کازاکوٹم کے قریب کنیا پورم سے شروع ہوا، جہاں یاترا گزشتہ روز ختم ہوئی تھی۔ تیسرے دن کی یاترا صبح تقریباً 7:15 بجے شروع ہوئی، جس میں پچھلے دو دنوں کی طرح لوگوں کی پرجوش بھیڑ دیکھی گئی۔ بھارت جوڑو یاترا کے تحت کنیا کماری سے کشمیر تک 3,570 کلومیٹر کا فاصلہ 150 دنوں میں طے کیا جائے گا۔ پیر کی شام جب یاترا ختم ہوئی تو 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے ہو چکا تھا۔