جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے کھرا جورہ ہلاراں اور چنواری میں وقفے وقفے سے برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ برفباری کے باعث علاقے کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں جبکہ ٹریفک کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ People Are Facing Problem Due To Snowfall In Doda
علاقے کے بیشتر دیہاتوں میں برف صاف کرنے والی مشینوں کو کام میں نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برف صاف کرنے والی مشینیں ان کے علاقوں تک نہیں پہنچی ہیں۔ شدید برف باری کے بعد کھارا سے جورا اور گندوہ جائی چھاپہ کے درمیان سڑک کا رابطہ کافی متاثر ہوا۔