گیان یادو گاؤں گاؤں جاکر چھوٹی چھوٹی میٹنگ کر کے لوگوں کو بی جے پی کی تشہیری نظام کے تئیں عوام کو بیدار کر رہے ہیں اور اکھلیش یادو کو وزیراعلیٰ بنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گیان سنگھ مرحوم شیال لال یادو کے بیٹے ہیں۔ ان کے بڑے بھائی حکم سنگھ یادو بھی سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر تھے لیکن ایک ماہ قبل حکم سنگھ یادو کا حرکت قلب رکنے سے انتقال ہو گیا۔ اس صدمہ سے نکلنے کے بعد گیان سنگھ یادو سماجوادی پارٹی کی تشہیر میں لگ گئے ہیں۔