نئی دہلی: کانگریس کے ترجمان گورو بلبھCongress Spokesperson Gourav Vallabh نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت نے جمہوریت کو کمزور کرنے کے ارادے سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور اپوزیشن کے دیگر اہم لوگوں کے خلاف پیگاسس کے ہتھیار کا استعمال کرنے کا پاپ کیا ہے۔Congress Slams BJP Over Pegasus Case
کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے پریس کانفرنس میں پیگاسس کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو حکومت کی طرف سے جواب نہ دینے کے سوال پر کہا کہ وہ کس طرح جواب دے سکتے ہیں، انہیں بتانا پڑے گا کہ ہتھیار کا استعمال کن اصولوں کے تحت کیا گیا ہے۔ حکومت نے راہل گاندھی، دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں، سینیئر صحافیوں، الیکشن کمیشن، اہم سائنسدانوں، سماجی کارکنوں اور حتیٰ کہ سپریم کورٹ کے خلاف بھی اس ہتھیار کا استعمال کیا ہے۔Congress Slams BJP Over Pegasus Case