اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ناشپاتی کی کٹائی کا سیزن شروع - ناشپاتی میوہ کی کٹائی

ناشپاتی کو تیار ہونے میں کم سے کم چھ ماہ کا عرصہ لگتا ہے۔ چھ ماہ کے دوران کسان ان پر محتلف اقسام کی ادویات کا چھڑکاؤ کرتے ہیں تاکہ فصل کو بیماریاں سے بچایا جا سکے اور اچھی کوالٹی کی فصل مل سکے۔

ناشپاتی کی کٹائی کا سیزن شروع
ناشپاتی کی کٹائی کا سیزن شروع

By

Published : Aug 24, 2021, 10:36 AM IST

پوری وادی کشمیر سمیت ضلع پلوامہ میں مختلف اقسام کے میوہ جات اُگائے جاتے ہیں۔ آج کل پوری وادی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی ناشپاتی کی کٹائی کا کام شروع ہوچکا ہے۔

ناشپاتی کو تیار ہونے میں کم سے کم چھ ماہ کا عرصہ لگتا ہے۔ چھ ماہ کے دوران کسان ان پر مختلف اقسام کی ادویات کا چھڑکاؤ کرتے ہیں تاکہ بیماریاں کو دور رکھا جا سکے اور اچھی کوالٹی کی فصل ملے۔

ناشپاتی کی کٹائی کا سیزن شروع

اس سلسلے میں ناشپاتی پیکنگ کرنے والے محمد ایوب ملک نے کہا کہ وہ لگ بھگ یہ کام چھ ماہ تک کرتے ہیں اور اس سے ان کی سال بھر کی کمائی ہوتی ہیں۔

ایک اور نوجوان شوکت احمد نے کہا کہ اس وقت ناشپاتی کو اُتارنے کا کام ہورہا ہے۔ اس کو ملک کی محتلف منڈیوں میں بھیجا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کووڈ کے دوران ٹریکنگ نوجوانوں میں مقبول


انہوں نے کہا کہ رواں سال اس کی قیمت اچھی ہے لیکن اس کو ملک کی محتلف منڈیوں تک پہنچانے کے لئے کرایا زیادہ لگتا ہے۔ تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے گاڑی والوں نے کرائے میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو زیادہ فائدہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ کرائے میں کمی کی جائے تا کہ کسانوں کو فائدہ پہنچے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ میں مختلف اقسام کے رس دار پھلوں اور خشک میوہ جات سمیت سبزیاں بھی اُگائی جاتی ہیں۔ اس سے علاقہ میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details