اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Peace March in Ajmer: اجمیر شہر میں 'سرو دھرم' کی جانب سے امن مارچ

اجمیر شہر میں سرو دھرم Peace March in Ajmer کی جانب سے امن مارچ کا انعقاد Sarva Dharma Sadbhavna Yatra کیا گیا۔ اس امن مارچ میں تمام مذاہب کے لوگوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ Peace March By Sarva Dharma in Ajmer

Peace March in Ajmer
اجمیر شہر میں 'سرو دھرم' کی جانب سے امن مارچ

By

Published : Jul 12, 2022, 10:51 PM IST

ملک میں امن قائم کرنے کے مقصد سے اجمیر شہر میں سرو دھرم کی جانب سے امن مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس امن مارچ میں تمام مذاہب کے لوگوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس امن مارچ کا شہر کے مختلف مذہبی مقامات پر استقبال کیا گیا۔Peace March By Sarva Dharma in Ajmer

اجمیر شہر میں 'سرو دھرم' کی جانب سے امن مارچ

شہر کے سبھاش اڈین سے شروع ہونے والا یہ امن مارچ گاندھی بھون پر اختتام پذیر ہوا۔ امن مارچ کے دوران انجمن کمیٹی کے سیکرٹری سید سرور چشتی نے بتایا کہ امن مارچ کے درگاہ پہنچنے پر 1000 کلو پھولوں کو نیوچھاور کیا گیا۔ حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ کی درگاہ ہمیشہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مرکز رہا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ریلی میں شریک لوگوں کا استقبال کیا گیا ہے۔ دونوں مذاہب کے درمیان امن قائم رہنا چاہئے۔ Peace March By Sarva Dharma in Ajmer

ریلی میں سٹی قاضی مولانا توصیف احمد صدیقی، سید نصیر الدین چشتی، پولیس کیپٹن چونارام جاٹ، ضلع کلکٹر انش دیپ اور کئی دیگر معززین نے شرکت کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہندو مسلم تنازعہ اور انتہا پسندانہ بیانات کی وجہ سے شہر کا ماحول کشیدہ ہو گیا تھا۔ Peace March By Sarva Dharma in Ajmer

یہ بھی پڑھیں: Peace March Organized in Hyderabad: حیدرآباد میں امن مارچ کا اہتمام

واضح رہے کہ تمام مذاہب کے نمائندوں نے ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن ریلی نکالی، جس میں تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ عوام نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ Peace March By Sarva Dharma in Ajmer

ABOUT THE AUTHOR

...view details