جموں و کشمیر کے سرینگر میں پی ڈی پی نے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر شراب فروخت کرنے کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ دراصل جموں و کشمیر انتظامیہ نے اپنی ایکسائز پالیسی میں تبدیلی کی ہے، جس کے تحت جموں و کشمیر کے بڑے شہروں میں گروسری کی بڑی دکانیں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورس پر بیئر اور دیگر تیار مشروبات فروخت کئے جا سکتے ہیں۔PDP Protest In Srinagar
جموں و کشمیر انتظامیہ کے اس فیصلہ کے خلاف سرینگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لیڈران نے جم کر احتجاج کیا۔ اس دوران پارٹی ہیڈ کوآرٹر سرینگر سے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں پارٹی سے وابستہ متعدد کارکنان کے علاوہ خواتین نے شمولیت کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے، جن پر دکانوں میں شراب نوشی بند کرو کے نعرے درج تھے۔