سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پی ڈی پی کا 'یوتھ کنونشن' منعقد کیا گیا۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی کا یہ پہلا 'یوتھ کنونشن' تھا۔ اس موقع پر پی ڈی پی یوتھ ونگ صدر وحید پرہ نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کو بندوق کی راہ کو ترک کرکے جمہوری طریقے سے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ بتا دیں کہ گزشتہ برس انتظامیہ نے محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر ہونے والے یوتھ کنونشن کو منعقد کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ PDP Leader Waheed Para on Kashmir Youth
واضح رہے کہ وحید پرہ تقریبا دو برس عسکریت پسندوں کی معاونت کے الزام میں جیل میں رہے، تاہم ان کو عدالت نے دو ماہ قبل ضمانت دی ہے۔ رہائی کے بعد ان کی سیاسی سرگرمیاں جمود پر ہے تاہم آج انہوں نے اپنے کارکنان سمیت اس کنونشن میں حصہ لیا۔