انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 45 ویں میچ میں پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں کے کے آر نے ٹاس ہار کر پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، پنجاب کنگس نے 166 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں پانچ وکٹز کھو کر حاصل کرلیا۔
پنجاب نے اب تک 12میچوں میں سے 5 میچ جیتا ہے۔ جبکہ کے کے آر نے 12 میچوں میں 7 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وینکٹیش ایئر کی گیند پر شوم ماوی نے راہول کا کیچ لیا، راہول اننگز کے آخری اوور کی دوسری گیند پر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 55 گیندوں میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے۔
166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راہول اور میانک اگروال نے پنجاب کی جانب سے شاندار آغاز کیا۔ دونوں نے 70 رنز کی اوپننگ شراکت بھی کی۔ ایڈن مارکرم سنیل نارائن کا شکار ہوئے اور اننگ کے 16 ویں اوور کی تیسری گیند پر شوبھم گل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ مارکرام نے 16 گیندوں کی اپنی اننگز میں 1 چھکہ لگایا۔جبکہ دیپک ہڈا اس میچ میں کچھ خاص نہ کرسکے شوم ماوی کی گیند پر ترپاٹھی کو کیچ دی بیٹھے۔