وجئے واڑہ: آندھرا پردیش خواتین کمیشن کی چیئرپرسن واسیریڈی پدما نے پون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تین شادیوں پر اپنا بیان واپس لیں اور ریاست کی خواتین سے کھلے عام معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکار سے سیاستدان بنے پون کیان نے لوگوں کو گمراہ کرنے والی بات کہی ہے۔ واسیریڈی پدما کو افسوس ہے کہ پون کا تبصرہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ دوسروں کو تین بار شادی کرنے کی ترغیب دے رہے ہوں۔ Pawan kalyan gets notice from AP Womens Commision
Pawan kalyan gets notice from AP Womens Commision پون کلیان کے تین شادیوں کے بیان پر خواتین کمیشن کا نوٹس
آندھرا پردیش کمیشن برائے خواتین نے اداکار سے سیاست دان بنے اور جن سینا پارٹی کے سربراہ کے پون کلیان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین شادیوں پر اپنا بیان واپس لینے کی ہدایت دی ہے۔ Pawan kalyan gets notice from AP Womens Commision
Etv Bharat
کچھ دن پہلے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پون نے کہا کہ انہوں نے قانونی طورپر طلاق لینے کے بعد تین شادیاں کیں۔ ریاست میں حکمراں وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) کے لیڈروں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ان پر تنقید کرنے کے بجائے اگر وہ (وائی ایس آر سی پی رہنماؤں) چاہیں تو اپنی بیویوں سے قانونی طور پر طلاق لینے کے بعد دوبارہ شادی کرلیں۔