اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'اقبال کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کی ضرورت'

پٹنہ کے اشوک راج پتھ پر واقع بہاراردو اکادمی کے کانفرنس ہال میں عالمی یوم اردو کے موقع پر علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یک روزہ سمینار بعنوان "فروغ اردو ہماری ذمہ داریاں" منعقد ہوا۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام کی صدارت معروف دانشور ڈاکٹر عبد السلام فلاحی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض فخر الدین عارفی نے انجام دیے۔

اقبال
اقبال

By

Published : Nov 10, 2021, 7:13 PM IST

پٹنہ:عالمی یوم اردو یوں تو بھارت سمیت مختلف ممالک میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن اردو زبان و ادب کے عظیم فلسفی شاعر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔ علامہ اقبال کا ہی لکھا ہوا قومی ترانہ "سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا" یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے علاوہ دیگر مواقع پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ اسی طرح بچوں کی نظم " لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" ملک کے لاکھوں اسکولز اور مدارس میں ترانہ کے طور پر پڑھی جاتی ہے۔

یوم اردو پر پروگرام کا انعقاد

یوم اردو کی نسبت سے آج پٹنہ کے اشوک راج پتھ پر واقع بہار اردو اکادمی کے کانفرنس ہال میں "آل انڈیا یونانی طبی کانگریس" کی جانب سے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یک روزہ سمینار بعنوان "فروغ اردو ہماری ذمہ داریاں" کے عنوان سے منعقد ہوا۔

پروگرام کی صدارت معروف دانشور ڈاکٹر عبد السلام فلاحی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض فخر الدین عارفی نے انجام دیے۔

پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن ساز کونسل ڈاکٹر خالد انور و شعیہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس نے شرکت کی۔

پروگرام میں شہر کے معزز دانشوران و اسکول کالجز کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ علامہ اقبال نہ صرف ایک شاعر تھے بلکہ وہ مصلح قوم بھی تھے، انہوں نے قوم کی فلاح و بہبود کے لیے جو کارہائے نمایاں انجام دیے وہ کبھی فراموش نہیں کیے جا سکتے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن سید شکیل ہاشمی نے کہا کہ اردو کے فروغ کے لیے پہلا قدم اپنے گھروں سے اٹھانا ہوگا کرنا ہوگا تبھی اردو کا فروغ ممکن ہے۔ اس زمانے کے تقاضے کے تحت موبائل کے کی ورڈ کو اردو فاؤنٹ میں استعمال کیا جائے تو بچوں پر اچھا اثر ہوگا۔

خانقاہ ارزانی کے پروفیسر سید شاہ حَسین نے کہا کہ حکومتی سطح سے اردو کے فروغ کے لیے کوئی کمی نہیں ہے بلکہ ہمارے اندر جو خامیاں ہیں انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اردو کا فروغ تاجر بن کر نہیں بلکہ عاشق بن کر ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:علامہ اقبال کا پیغام نوجوانوں کے نام

رکن ساز کونسل ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت قابل تقلید ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے اندر ایک نیا جوش اور نیا عزم بھرنے کا کام کیا اور ان کے لیے کئی اشعار کہے۔

پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر عبد السلام فلاحی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کرنے کا مقصد نئی نسلوں کو علامہ اقبال کی خدمات سے آگاہ کرنا اور اردو کے فروغ کے لیے ہر سطح سے کوشش کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details