پٹنہ: ریاست بہار میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں روزانہ ایک سو سے زائد نئے مریض سامنے آ رہے ہیں، وہیں دوسری طرف کئی لوگ سنگین علامات کے ساتھ ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ پٹنہ میں اب تک ڈینگو سے پانچ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ شہر کے کئی علاقوں کو ڈینگو نے پوری طرح سے اپنی زد میں لے رکھا ہے، جس سے لوگوں میں دہشت ہے۔ ڈینگو کے اموات میں اضافہ نہ ہو اس کے مدنظر محکمہ صحت پوری طرح مستعد ہے اور ہسپتال کے وارڈوں میں چھڑکاؤ اور ڈینگو مارنے والے گیس چھوڑے جا رہے ہیں۔Dengue Cases in Bihar
ڈینگو کے بڑھتے معاملے پر ڈاکٹر تقی امام نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگو زیادہ تر وہاں پائے جاتے ہیں، جہاں گندگی کا انبار ہوتا ہے۔ لوگ گندے کپڑے استعمال کرتے ہوں، آس پاس صاف صفائی کا نظم نہ ہو، ایسی جگہوں پر ڈینگو کے ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، حالانکہ شہری ودیہی علاقوں میں اس سے بچاؤ کے لیے سرکاری سطح سے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ Dr Taqui Imam on Dengue Precautions