اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسرائیلی سفارت خانہ حملے میں گرفتار چاروں طلبا کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں: عدالت

پٹیالہ ہاؤس کورٹ اس معاملے میں گرفتار لوگوں کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ملزمین کا تعلق کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے تھا یا وہ معاشرے کے لیے خطرہ ہیں۔

Israel
اسرائل

By

Published : Jul 16, 2021, 4:37 PM IST

Updated : Jul 16, 2021, 7:50 PM IST

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے اسرائیلی سفارت خانہ پر حملے کے معاملے میں چار ملزمین کو ضمانت دے دی ہے۔

چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ پنکج شرما نے چاروں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ملزمین کا تعلق کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے تھا یا وہ معاشرے کے لیے خطرہ ہیں۔

عدالت نے چاروں کو پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی ہے۔ چاروں ملزمین کرگل سے گرفتار کیے گئے تھے۔

یہ سبھی اسٹوڈنٹ ہیں اور لداخ کے رہنے والے ہیں۔ ان کے نام ناظر حسین، ذوالفقار علی وزیر، اعجاز حسین اور مجمل حسین ہیں۔

پولیس کا الزام ہے کہ اسلامی تنظیموں کی سازش کے تحت ان ملزمین کو دہلی سمیت ملک کے دوسرے حصوں میں دہشت گردانہ حملے انجام دینا تھا۔ سازش کے تحت ملزمین کو اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ: این آئی اے کر سکتی ہے تحقیقات

سماعت کے دوران ملزمین کے وکیل نے کہا کہ وزیر، اعجاز اور مجمل دہلی میں رہ کر مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہے تھے۔ جبکہ ناظر گذشتہ ڈیڑھ برسوں سے کرگل میں گھر میں ہی رہ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمین کے سوشل میڈیا پر ڈالے گئے پوسٹ میں بھی کوئی قابل اعتراض مواد نہیں ہے۔

خیال رہے کہ 29 جنوری کو دہلی کے اسرائلی سفارت خانہ پر دھماکہ ہوا تھا۔

دھماکہ میں سفارت خانہ کے باہر کھڑی کچھ کاریں متاثر ہوئی تھیں۔

معاملے کی جانچ دو فروری کو این آئی اے کو سونپ دی گئی تھی۔

Last Updated : Jul 16, 2021, 7:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details